ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ہوناور:قتل کے الزام میں پولس نے ایک کوگرفتار کیا

ہوناور:قتل کے الزام میں پولس نے ایک کوگرفتار کیا

Tue, 21 Feb 2017 18:45:22    S.O. News Service

ہوناور:21/فروری    (ایس او نیوز)  تعلقہ کے دبنگل کے قریب سومن ہونڈا کے ناگراج یشونت میستا (32)نامی فرد کی نعش ملی تھی ۔ ان کے قتل کے الزام میں مقامی پولس نے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔

گرفتارشدہ ملزم کی شناخت جنکڈکال دیہات کے موہن مراٹھے کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ ناگراج کی ہلاکت کو لے کر اس کی بیوی اور رشتہ داروں نے پولس سے شکایت کی تھی ۔ موٹر بائک خرید اری میں بقیہ رقم ادانہیں کیا جانا ہی قتل کااہم سبب بتایا جارہاہے، رقم ادائیگی نہیں ہونے کو لے کر ناگراج پر موہن مراٹھے کوکافی غصہ تھااسی بات کو لے کر دونوں کے درمیان جھگڑا بھی ہوا تھا، فروری 14سے 19کے درمیان موہن مراٹھے نے ناگراج کا قتل کئے جانے کی بات پولس کو دی گئی شکایت میں تحریر کی گئی ہے۔ معاملہ درج کرلینے کے بعد پولس جانچ میں جٹی ہوئی ہے۔


Share: